سر میں خشکی بہت عام ہوتی جارہی ہے جس کا نتیجہ تکلیف دہ خارش کی شکل میں نکلتا ہے اور یہ مسئلہ صرف خواتین تک محدود نہیں بلکہ مرد حضرات کو بھی اس کا سامنا ہوتا ہے اور اس سے بچنے کے لیے نت نئے شیمپوز کا استعمال کرتے ہیں۔عام طور پر اس کی وجہ بالوں کی صفائی کا زیادہ خیال نہ رکھنا یا جلدی مسائل ہوتے ہیں تاہم گھر سے باہر لوگوں کی موجودگی میں یہ خارش شرمندگی کا باعث بھی بن سکتی ہے خاص طور پر خشکی اور جوئیں باہر نکلنا تو شرم سے پانی پانی بھی کرسکتا ہے۔اس تکلیف سے نجات کے چند سادہ مگر دلچسپ ٹوٹکے بہت مددگار ثابت ہوتے ہیں جو پیش خدمت ہیں۔یہ تیل عام طور کیل مہاسے اور چنبل کے علاج کے لیے استعمال ہوتا رہا ہے اور سائنسی طور پر ورم کش اور جراثیم کش خصوصیات رکھتا ہے، جس سے خشکی سے نجات میں مدد بھی مل سکتی ہے۔ ایک تحقیق میں کے مطابق ٹی ٹری آئل فنگس کی مخصوص اقسام سے لڑنے کے لیے زیادہ موثر ثابت ہوتا ہے۔ ایک اور تحقیق میں خشکی کے شکار 126 افراد پر اس تیل کو آزمایا گیا اور اس کی شدت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ خارش اور چکنائی کا مسئلہ بھی کم ہوگیا۔ یہ تیل حساس جلد والے افراد میں خارش کا باعث بن سکتا ہے
تو اسے ناریل کے تیل کی کچھ مقدار میں مکس کرکے لگانا بہتر ہوتا ہے۔اس تیل کے متعدد فوائد ثابت ہیں اور اسے بالوں کی خشکی کے قدرتی ٹوٹکے کے طور پر صدیوں سے استعمال کیا جارہا ہے۔ اس کے استعمال سے جلد کی نمی بہتر ہوتی ہے اور خشکی کی روک تھام ہوتی ہے جو بالوں میں خشکی کو بدترین بناسکتی ہے۔ ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ ناریل کا تیل جلد کی نمی بہتر کرنے کے لیے موثر ہے جبکہ ایک اور تحقیق میں یہ ثابت ہوا کہ یہ تیل ناریل کے تیل کا 8 ہفتے تک استعمال کرنا سر کی خارش پر قابو پانے میں مدد دیتا ہے۔ نہانے سے پہلے تین سے پانچ چائے کے چمچ ناریل کے تیل سے سر کی مالش کریں اور ایک گھنٹے تک لگا رہنے دیں۔ اس کے بعد سر کو شیمپو سے دھولیں، اس کے علاوہ آپ ایسا شیمپو استعمال کرکے بھی اس کی افادیت کو دوگنا بڑھا سکتے ہیں جس میں ناریل کے تیل کا استعمال بھی ہوتا ہو۔ایلو ویرا یا کوار گندل کا استعمال اکثر جلد پر لگائی جانے والی کریموں اور لوشن وغیرہ میں ہوتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ یہ بالوں کی خشکی سے نجات کے لیے بھی فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے۔ ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ جراثیم کش اور فنگل کش ہونے کی وجہ سے ایلو ویرا جیل بالوں کی خشکی سے تحفظ فراہم کرسکتا ہے۔ اپنی خارش کو دور بھگانے کے لیے شیمپو سے پہلے ایلو ویرا کے تیل یا جیل کی مالش کریں۔ آلو ویرا میں ٹھنڈک کا عنصر خارش سے نجات دلانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔سیب کا سرکہ بھی صحت کے لیے بہت فائدہ مند ہوتا ہے


0 Comments